مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الرجل يصلي وهو يمشي باب: کیا آدمی چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 8585
٨٥٨٥ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن محمد بن جعفر بن الزبير أن رسول اللَّه ﷺ (بعث) (١) عبد اللَّه بن أنيس إلى خالد بن سفيان قال: فلما دنوت منه وذلك في وقت العصر خفت أن يكون دونه (مجاولة) (٢) أو مزاولة فصليت وأنا أمشي (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن جعفر بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن انیس کو خالد بن سفیان کی طرف بھیجا۔ وہ فرماتے ہیں کہ جب میں اس کے پاس پہنچا تو یہ عصر کا وقت تھا، مجھے خوف تھا کہ مجھے اس تک پہنچنے کے لئے کچھ کوشش کرنی پڑے گی، لہٰذا میں نے چلتے ہوئے نماز پڑھ لی۔
حواشی
(١) في [ز]: (بعثه).
(٢) في [ك]: (محاولة).