مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الركوع والسجود أفضل (أم) القيام باب: رکوع وسجود افضل ہیں یا قیام؟
حدیث نمبر: 8575
٨٥٧٥ - حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي مصعب الأسلمي أن غلاما من أسلم كان يخدم النبي ﷺ (يحف به) (١) فقال: يا رسول اللَّه ادع اللَّه لي أن يدخلني الجنة أو يجعلني في شفاعتك قال: "نعم وأَعنِّي بكثرة السجود" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مصعب اسلمی کہتے ہیں کہ اسلم کا ایک غلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، ایک مرتبہ اس نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کردے یا مجھے آپ کی شفاعت نصیب کردے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ٹھیک ہے، تم زیادہ سجدوں کے ذریعے میری مدد کرو۔
حواشی
(١) في [ب]: (يحفله)، وفي: [هـ]: (فحف له)، وفي: [ن]: (فحق).