مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان يصلي صلاة الاستسقاء باب: جو حضرات نمازِ استسقاء (بارش طلب کرنے کی نماز) پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 8562
٨٥٦٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن عباد بن تميم عن (عمه) (١) قال: شهدت النبي ﷺ خرج يستسقي [فاستقبل القبلة وولى ظهره (الناس) (٢) وحول رداءه وصلى ركعتين وجهر بالقراءة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بارش کی دعا کے لئے گیا۔ آپ نے قبلے کی طرف رخ کیا اور اپنی پشت کو لوگوں کی طرف کیا، اپنی چادر کو پلٹا اور دو رکعت نماز پڑھائی جس میں اونچی آواز سے قراءت فرمائی۔
حواشی
(١) في [هـ]: (عمر).
(٢) سقط من: [هـ].