مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8558
باب: جو حضرات نمازِ استسقاء (بارش طلب کرنے کی نماز) پڑھا کرتے تھے
من كان يصلي صلاة الاستسقاء
٨٥٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن هشام بن إسحاق بن عبد اللَّه بن كنانة عن أبيه قال: أرسلني أمير من الأمراء إلى ابن عباس (أسأله) (١) عن ⦗٣٢١⦘ الاستسقاء فقال ابن عباس: ما منعه أن (يسألني) (٢) ثم قال ابن عباس: خرج رسول اللَّه ﷺ متواضعا (متبذلًا) (٣) متخشعا متضرعا (مترسلًا) (٤) (فصلى) (٥) ركعتين كما يصلي في العيد ولم يخطب (خطبتكم) (٦) هذه (٧).حضرت اسحاق بن عبدا للہ بن کنانہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک امیر نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف بھیجا کہ میں ان سے نماز استسقاء کے بارے میں سوال کروں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس نے مجھ سے خود اس بارے میں سوال کیوں نہیں کیا۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تواضع کے ساتھ، بغیر زینت اختیار فرمائے، خشوع وتضرع کے ساتھ، آہستہ آہستہ چلتے ہوئے تشریف لائے اور آپ نے اس طرح دو رکعتیں پڑھائیں جس طرح آپ عید کی نماز پڑھایا کرتے تھے، لیکن تمہارے اس خطبے جیسا خطبہ نہ دیا۔