مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الجهر بالقراءة في صلاة الكسوف باب: سورج گرہن کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کی جائے گی یا آہستہ آواز سے؟
حدیث نمبر: 8552
٨٥٥٢ - حدثنا سفيان عن الشيباني عن الحكم عن حنش الكناني أن عليًا جهر بالقراءة في الكسوف (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنش کنانی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے سورج گرہن کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کی۔