مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
ما يقرأ به في الكسوف باب: سورج گرہن کی نماز میں کہاں سے تلاوت کی جائے؟
حدیث نمبر: 8550
٨٥٥٠ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان (قال) (١): قال كتب إلينا عمر بن عبد العزيز في زلزلة كانت بالشام أن اخرجوا يوم الإثنين من شهر كذا وكذا ومن استطاع منكم أن يخرج صدقة فليفعل، فإن اللَّه تعالى قال: ﴿قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّى (١٤) وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى﴾ [الأعلى: ١٤ - ١٥].مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز نے ہمیں شام کے زلزلے کے بارے میں خط لکھا کہ فلاں مہینے دو سری تاریخ کو باہر نکلو اور جو تم میں سے صدقہ کرنے کی طاقت رکھتا ہو وہ صدقہ کرے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : وہ شخص کامیاب ہوگیا جس نے پاکی حاصل کی اور اپنے رب کا نام لیا اور نماز پڑھی۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].