حدیث نمبر: 855
٨٥٥ - حدثنا هشيم عن أبي حمزة قال: بينا أنا أسير على راحلتي وأنا بين النائم واليقظان، إذ وجدت شهوة، فأنكرت نفسي، فخرج مني ما بلَّ (بادي) (١) وما هناك، فسألت ابن عباس، فقال: اغسل ذكرك وما أصاب منك ولم يأمرني بالغسل (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو حمزہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنی سواری پر نیند اور بیداری کی درمیانی کیفیت میں جا رہا تھا کہ مجھے شہوت محسوس ہوئی، میں نے اپنے نفس کو جھٹلایا تو مجھ سے تھوڑا سا پانی نکلا جس سے میری ران کی جڑ تر ہوگئی اور اس کے علاوہ کچھ نہ تھا۔ میں نے اس بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اپنے آلۂ تناسل اور جہاں تری محسوس ہو اس جگہ کو دھو لو۔ انہوں نے مجھے غسل کا حکم نہ دیا۔

حواشی
(١) أي: فخذي، وفي [أ، خ، د، هـ]: (نادي) وفي [س]: (إزاري).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 855
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف أبي حمزة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 855، ترقيم محمد عوامة 855)