مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الصلاة عند (المسايفة) باب: جب تلواریں چل رہی ہوں تو نماز کیسے پڑھنی چاہئے؟
حدیث نمبر: 8482
٨٤٨٢ - حدثنا معتمر عن ليث عن مجاهد والحكم قالا: إذا كان عند الطراد وعند سل السيوف أجزأ الرجل أن تكون صلاته تكبيرًا، فإن لم يكن إلا تكبيرة واحدة أجزأته أينما كان وجهه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب گھڑ سوار ایک دوسرے میں گھسے ہوں اور تلواریں چل رہی ہوں تو آدمی کے لئے نما ز کے وقت میں تکبیر کہنا ہی کافی ہے۔ اگر وہ کسی بھی طرف منہ کرکے ایک تکبیر بھی کہہ لے تو یہ اس کے لئے کافی ہے۔