مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال يجمع المسافر بين الصلاتين باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
حدیث نمبر: 8465
٨٤٦٥ - حدثنا أبو أسامة عن عبد اللَّه بن محمد بن عمر بن علي عن أبيه عن جده أن عليًا كان يصلي (١) المغرب في السفر ثم يتعشى، ثم يصلي العشاء على إثرها ثم يقول: هكذا رأيت رسول اللَّه ﷺ يصنع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سفر میں مغرب کی نما ز پڑھتے پھر شام کا کھانا کھاتے پھر فورا عشاء کی نماز پڑھ لیتے۔ پھر فرماتے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یونہی کرتے دیکھا ہے۔
حواشی
(١) في [هـ] زيادة: (في).