حدیث نمبر: 8454
٨٤٥٤ - حدثنا عبدة عن عاصم عن أبي (عثمان) (١) قال: خرجت أنا و (سعد) (٢) إلى مكة، فكان يجمع بين الصلاتين بين الظهر والعصر يؤخر من هذه ⦗٢٨٩⦘ ويعجل من هذه ويصليهما جميعا، ويؤخر المغرب ويعجل العشاء ثم يصليهما جميعا حتى قدمنا مكة (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عثمان کہتے ہیں کہ میں اور حضرت سعد مکہ کی طرف گئے، وہ ظہر اور عصر کی نمازوں کو جمع کیا کرتے تھے۔ ایک کو تاخیر سے اور دوسری کو جلدی پڑھتے۔ ان دونوں کو اکٹھا پڑھا کرتے تھے۔ وہ مغرب کو مؤخر کرتے اور عشاء کو جلدی پڑھتے، پھر ان دونوں کو اکٹھے پڑھا کرتے تھے، وہ مکہ پہنچنے تک یونہی کرتے رہے۔

حواشی
(١) في [ز]: (نعمان).
(٢) في [ب]: (سعدًا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 8454
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8454، ترقيم محمد عوامة 8319)