حدیث نمبر: 8451
٨٤٥١ - حدثنا وكيع قال: ثنا عمران بن (حدير) (١) عن عبد اللَّه بن شقيق العقيلي قال: قال رجل لابن عباس: الصلاة (فسكت) (٢) ثم قال له: الصلاة، ⦗٢٨٨⦘ فسكت ثم قال له: الصلاة ثلاثًا، فقال: لا (أم) (٣) لك، أنت تعلمنا بالصلاة قد كنا نجمع بين الصلاتين على عهد النبي ﷺ يعني في السفر (٤) -.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبدا للہ بن شقیق عقیلی کہتے ہیں ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ نماز کا وقت ہوگیا۔ وہ خاموش رہے، اس نے پھر کہا نماز کا وقت ہوگیا۔ وہ خاموش رہے ، اس نے جب تیسری مرتبہ کہا کہ نماز کا وقت ہوگیا تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ تیرا برا ہو، تو ہمیں نماز سکھاتا ہے، ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں دو نمازوں کو جمع کرکے پڑھا کرتے تھے۔

حواشی
(١) في [ب، ص]: (جدير).
(٢) سقط في: [ز].
(٣) في [هـ، ب، ص]: (أبا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 8451
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (٧٠٥)، وأحمد (٣٢٩٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8451، ترقيم محمد عوامة 8316)