مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال يجمع المسافر بين الصلاتين باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
حدیث نمبر: 8450
٨٤٥٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا داود بن قيس الفراء عن صالح (١) مولى التوأمة عن ابن عباس قال: جمع رسول اللَّه ﷺ بين الظهر والعصر والمغرب والعشاء في المدينة في غير خوف ولا مطر، قال: (فقيل) (٢) لابن عباس: لم فعل ذلك؟ قال: أراد التوسعة على أمته (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں بغیر کسی خوف اور بارش کے ظہر وعصر اور مغرب و عشاء کی نماز کو جمع کیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کیوں کیا ؟ انہوں نے فرمایا کہ امت کی آسانی کے لئے۔
حواشی
(١) زاد في [أ، ب، ك، هـ]: (عن).
(٢) في [ز]: (قيل).