مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8446
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مسافر دو نمازوں کو جمع کرسکتا ہے
من قال يجمع المسافر بين الصلاتين
حدیث نمبر: 8446
٨٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه أن النبي ﷺ كان إذا جد به السير جمع بين المغرب والعشاء (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں جلدی ہوتی تو مغرب اور عشاء کو اکٹھا کرکے پڑھتے تھے۔