مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8439
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب اکھٹے پندرہ دن رہنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے گا
من قال إذا أجمع على إقامة خمس عشرة (أتم)
حدیث نمبر: 8439
٨٤٣٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا (قرة) (١) بن خالد عن أبي (حكيمة) (٢) قال: سألت سعيد بن المسيب فقال: إذا أقمت ثلاثًا فأتم الصلاة، قال وكيع: سمعت سفيان يقول: إذا أجمع على مقام خمس عشرة أتم الصلاة حين يدخل (وإذا) (٣) لم يدر متى يخرج صلى ركعتين وإن أقام حولا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حکیمہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تین دن رہنا ہو تو پوری نماز پڑھو۔
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو فرماتے سنا کہ جب کوئی پندرہ دن ٹھہرنے کا پختہ ارادہ کرلے تو داخل ہوتے ہی پوری نماز پڑھے، اور جب اسے معلوم نہ ہو کہ کب نکلے گا تو دو رکعتیں پڑھے خواہ ایک سال ٹھہرا رہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (مرة).
(٢) في [ص]: (حليمة).
(٣) في [أ]: (فإذا).