مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8424
باب: اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
في المسافر يطيل المقام في المصر
حدیث نمبر: 8424
٨٤٢٤ - حدثنا جرير عن منصور عن أبي وائل عن مسروق قال: أقمت معه سنتين يصلي ركعتين بالسلسلة، قال فقلت له: ما حملك على هذا يا أبا عائشة؟ فقال: التماس السنة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ میں حضرت مسروق کے ساتھ سلسلہ میں دو سال تک ٹھہرا، وہ دو رکعتیں پڑھتے رہے، پھر میں نے ان سے سوال کیا کہ اے ابو عائشہ ! آپ کو ایسا کرنے پر کس چیز نے ابھارا ؟ انہوں نے فرمایا کہ سنت پر عمل کرنے کے شوق نے۔