مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في المسافر يطيل المقام في المصر باب: اگر کسی مسافر کا شہر میں قیام طویل ہوجائے
حدیث نمبر: 8413
٨٤١٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن علي بن زيد عن أبي نضرة عن عمران ابن حصين قال: شهدت مع رسول اللَّه ﷺ الفتح فأقام بمكة ثماني (عشرة) (١) ليلة (يقصر الصلاة) (٢) ولا يصلي إلا ركعتين ثم يقول لأهل البلد: "صلوا أربعًا فإنا سفر" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ میں فتح مکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ نے مکہ میں اٹھارہ دن قیام فرمایا اور آپ دو رکعتیں پڑھتے تھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد لوگوں سے کہتے کہ ہم مسافر لوگ ہیں تم اپنی نماز پوری کرلو۔
حواشی
(١) في [أ]: (عشر).
(٢) سقط من: [أ، ز، ك].