مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في المسافر إن شاء صلى ركعتين وإن شاء أربعا باب: جن حضرات کے نزدیک مسافر اگر چاہے تو دو رکعتیں پڑھ لے اور اگر چاہے تو چار
حدیث نمبر: 8405
٨٤٠٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا الغيرة بن زياد عن عطاء عن عائشة أن النبي ﷺ كان يتم الصلاة في السفر ويقصر، ويصوم ويفطر، ويؤخر الظهر ويعجل العصر ويؤخر المغرب ويعجل العشاء (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں کبھی قصر نماز پڑھتے تھے اور کبھی پوری، کبھی روزہ رکھتے تھے اور کبھی روزہ نہ رکھتے تھے، ظہر کو تاخیر سے پڑھتے تھے اور عصر کو جلدی، مغرب کو تاخیر سے پڑھتے تھے اور عشاء کو جلدی۔
حواشی
(١) شاذ، أخرجه الطحاوي ٥/ ٤١١، ومسدد كما في المطالب (٧٢٧)، والشافعي في الأم ١/ ١٨٣، والبزار (١/ ٣٢٩ كشف)، والدارقطني ٢/ ١٨٩، والبيهقي ٣/ ١٤١، والبغوي ٤/ ١٦٦.