مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال لا (تقصر) (الصلاة) إلا في السفر البعيد باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ صرف لمبے سفر میں قصر کیا جائے گا
حدیث نمبر: 8373
٨٣٧٣ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن ابن أبي فروة عن عمرو بن شعيب عن أبيه أن معاذًا وعقبة بن عامر وابن مسعود قالوا: لا تغرنكم مواشيكم يطأ أحدكم بماشيته أحداب الجبال أو بطون الأودية وتزعمون بانكم سفر، لا ولا كرامة، إنما (التقصير) (١) في السفر البات من الأفق إلى الأفق (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ، حضرت عقبہ بن عامر اور حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ تمہیں اپنے مویشیوں کو لے کر پہاڑوں کی چوٹیوں یا وادیوں میں جانا نماز کے بارے میں دھوکے میں نہ ڈال دے کہ تم اسے سفر سمجھنے لگو۔ اس میں کوئی کرامت نہیں۔ قصر نماز کی اجازت تو ایسے طویل سفر مں ہ ہے جو ایک افق سے دوسرے افق تک کیا جائے۔
حواشی
(١) في [أ]: (القصر).