حدیث نمبر: 8327
٨٣٢٧ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن الرجل يتكلم في الصلاة فقالا: إذا تكلم وقد فرغ (من صلاته) (١) فزاد فقد مضت وعليه سجدتا السهو، وإن تكلم ولم يتم صلاته فإنه يعيد.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں کلام کرے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ نماز پوری کرنے کے بعد کچھ اضافہ کررہا تھا اس وقت کلام کیا تو اس کی نماز ہوگئی اور وہ سجدہ سہو کرے اور اگر نماز پوری کرنے سے پہلے کلام کیا تو وہ دوبارہ نماز پڑھے گا۔

حواشی
(١) سقط من: [ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 8327
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8327، ترقيم محمد عوامة 8194)