مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الجنب يخرج في حاجته قبل الغسل باب: کیا جنبی غسل سے پہلے کام کاج میں مشغول ہو سکتا ہے
حدیث نمبر: 828
٨٢٨ - حدثنا محمد بن بشر العبدي قال: حدثنا مسعر عن بكير (بن) (١) الأخنس عن مصعب بن سعد (عن سعد) (٢): أنه ربما أجنب ثم توضأ ثم خرج (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بعض اوقات حالت جنابت میں وضو کر کے باہر تشریف لے جاتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، خ]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ، ك].