مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في القراءة في الركوع والسجود من (كرهها) باب: جن حضرات نے رکوع اور سجدوں میں قراءت کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 8277
٨٢٧٧ - حدثنا ابن إدريس وعبيد اللَّه بن موسى عن عبيد اللَّه بن أبي زياد قال: قرأت السجدة وأنا ساجد، فسألت سعيد بن جبير فقال: يجزئِك، ولِمَ تقرأ وأنت ساجد؟.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ابی زیاد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا کہ اگر میں حالت سجود میں آیت سجدہ پڑھوں تو سجدۂ تلاوت کیسے کروں ؟ انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے وہی سجدہ کافی ہے، لیکن تم حالت سجود میں تلاوت کیوں کرتے ہو ؟