مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال لا يعيد تجزئه صلاته باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اسے دوبارہ نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں اس کی نماز ہو جائے گی
حدیث نمبر: 8253
٨٢٥٣ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب والشعبي (قالا) (١): إذا صلى لغير القبلة أو تيمم أو صلى وفي ثوبه دم أو جنابة ثم أصاب الماء في وقت (أو غير وقت) (٢) فليس عليه إعادة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے قبلہ کے علاوہ کسی اور طرف رخ کرکے نماز پڑھ لی، یا تیمم کرکے نماز پڑھی، یا اس حال میں نماز پڑھی کہ اس کے کپڑوں پر خون لگا تھا یا جنابت میں نماز پڑھی، پھر اس وقت میں یا وقت کے بعد پانی ملا تو اس پر نماز کا اعادہ واجب نہیں۔
حواشی
(١) في [ز]: (قال).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].