مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الرجل يتيمم ثم يجد الماء في وقت من قال: يعيد الصلاة؟ باب: اگر کوئی آدمی تیم کر کے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو جن حضرات کے نزدیک وہ نماز کا اعادہ کرے گا
حدیث نمبر: 8238
٨٢٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا سفيان بن عيينة عن عبد (الحميد) (١) بن جبير بن شيبة قال: سألت سعيد بن المسيب عن الرجل يتيمم ثم يجد الماء في وقت قال: يعيد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الحمید بن جبیر بن شیبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی تیمم کرکے نماز پڑھ لے اور پھر نماز کے وقت میں اسے پانی مل جائے تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ دوبارہ نماز پڑھے۔
حواشی
(١) في [أ، ز، ك]: (المجيد).