مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الرجل يشمت الرجل (وهو يصلي) ما عليه باب: اگر کوئی آدمی نماز میں کسی آدمی کو یرحمک اللہ کہے تو اس پر کیا واجب ہے؟
حدیث نمبر: 8236
٨٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبدة عن سفيان عن غالب أبي الهذيل قال: سئل إبراهيم عن رجل عطس في الصلاة فقال له آخر وهو في الصلاة: يرحمك اللَّه فقال إبراهيم: إنما قال معروفًا وليس عليه إعادة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت غالب ابو ہذیل فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص نماز میں چھینکے اور کوئی دوسرا اسے یرحمک اللہ کہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ ابراہیم نے فرمایا کہ اس نے خیر کی بات کی ہے اس پر اعادہ لازم نہیں۔