مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الرجل يجد البلة وهو يصلي باب: اگر آدمی کو نماز پڑھتے ہوئے تری محسوس ہو تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 8226
٨٢٢٦ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن يونس عن حميد بن هلال قال، سئل حذيفة عن الرجل يجد البلة بعد الوضوء فقال: ما كنت أبالي إذا كان (١) بعد الوضوء، ذاك كان أو هذا وأومأ بيده إلى فيه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو وضو کے بعد اپنے آلۂ تناسل پر تری محسوس کرے۔ انہوں نے فرمایا کہ مجھے اس بات مں و کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا کہ وضو کے بعدیہ ہو یا وہ ہو۔ یہ فرما کر انہوں نے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا۔
حواشی
(١) في [أ، ك] زيادة: (ذلك).
(٢) منقطع؛ حميد لم يدرك حذيفة.