مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من قال يجزئ الجنب غمسة باب: جن حضرات کے نزدیک پانی میں ڈبکی جنبی کے لئے کافی ہے
حدیث نمبر: 821
٨٢١ - حدثنا عمرو (عن) (١) الأصم الخزاعي عن ابن بديل بن ورقاء قال: سمعت القاسم يقول في الجنب يغتمس في الماء اغتماسة قال: إذا تدلك؛ فقد أجزأه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ جنبی پانی میں ڈبکی لگائے اور جسم کو مل لے تو اس کے لئے کافی ہے۔
حواشی
(١) في [د، هـ]: (ابن).