مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الرجل (يرى) أنه أحدث في الصلاة باب: اگر کسی آدمی کو نماز میں یہ محسوس ہو کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا ہے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 8209
٨٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن الزهري عن عباد (بن) (١) تميم عن ⦗٢٢٩⦘ عمه (قال) (٢): شكي إلى النبي ﷺ الرجل يجد الشيء في الصلاة يشتبه عليه قال: "إنه لا يجب عليه شيء، حتى يجد ريحه (أو) (٣) يسمع صوته" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کیا گیا کہ بعض اوقات آدمی کو نماز میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس کا وضو ٹوٹ گیا، اس حال میں وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ آدمی پر اس وقت تک وضو واجب نہیں جب تک اسے ہوا محسوس نہ ہو اور جب تک اسے آواز نہ آئے۔
حواشی
(١) في [ص]: (عن).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [ك، ب]: (و).