مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8183
باب: جو حضرات سورۃ الفاتحہ کی آمین کہا کرتے تھے
ما ذكروا في آمين ومن كان يقولها
حدیث نمبر: 8183
٨١٨٣ - حدثنا غندر (عن) (١) شعبة عن الحكم قال: صليت خلف أبي عبد اللَّه الجدلي فلما قال: ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ (٢) قال: كفى باللَّه هاديا ونصيرًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبد اللہ جدلی کے پیچھے نماز پڑھی، جب انہوں نے { غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلاَ الضَّالِّینَ } کہا تو پھر یہ کہا : اللہ تعالیٰ ہدایت دینے اور مدد کرنے کے لئے کافی ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (بن).
(٢) في [أ] زيادة: (أن يقال: اللهم اغفر لي آمين).