مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في رفع الصوت المساجد باب: مساجد کے اندر آوازیں بلند کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 8119
٨١١٩ - حدثنا وكيع قال: نا هشام عن أبيه أن النبي ﷺ سمع رجلًا ينشد ضالة في المسجد فقال: "لا وجدت" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں اپنی کوئی گمی ہوئی چیز تلاش کرنے کے لئے آواز لگا رہا تھا، آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے تیری چیز نہ ملے۔