مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 8085
باب: جن حضرات کے نزدیک جوتیوں میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے
من رخص في الصلاة في النعلين
حدیث نمبر: 8085
٨٠٨٥ - حدثنا (عبدة) (١) وأبو خالد عن عثمان بن حكيم قال، رأيت أبا جعفر وعلي بن حسين يصليان في نعالهما.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر اور حضرت علی بن حسین رحمہما اللہ جوتے پہن کر نماز ادا کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [ص]: (عبيدة).