مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في المرأة تغتسل أتنقض شعرها؟ باب: کیا عورت غسل کرتے ہوئے اپنے بال کھولے گی؟
حدیث نمبر: 806
٨٠٦ - حدثنا غندر عن شعبة قال، سألت حمادا عن المرأة (إذا اغتسلت) (١) فقال: إن كانت ترى أن الماء أصابه أجزأ عنها، وإن بيانت ترى أن الماء لم يصبه؛ فلتنقضه وقال الحكم: تبل أصوله وأطرافه ولا تنقضه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حماد سے عورت کے غسل کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا اگر پانی نیچے تک پہنچ سکتا ہے تو مینڈیاں نہ کھولے اور اگر نہیں پہنچتا تو کھول لے۔ حضرت حکم نے فرمایا کہ مینڈیوں کی جڑیں اور کنارے گیلے کرلے کھولنے کی ضرورت نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].