مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
(في) مسح الحصى وتسويته في الصلاة باب: نماز میں کنکریوں کو ہاتھ لگانے اور انہیں برابر کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 8035
٨٠٣٥ - حدثنا ابن نمير عن عثمان بن (الحكم) (١) عن شرحبيل أبي (سعد) (٢) عن أبي الدرداء قال: ما أحب أن لي حمر النعم وأني مسحت مكان جبيني من الحصى إلا أن يغلبني فأمسح مسحة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ مجھ کو اس بات کے بدلے سرخ اونٹ پسند نہیں کہ میں نماز میں اپنی پیشانی کی جگہ سے کنکریوں کو ہٹاؤں، البتہ اگر زیادہ تکلیف ہو تو ایک مرتبہ ہٹا دوں گا۔
حواشی
(١) كذا في النسخ ولعلها (حكيم).
(٢) في [هـ]: (سعيد).