حدیث نمبر: 7998
٧٩٩٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام الدستوائي عن القاسم بن عوف الشيباني عن زيد بن أرقم قال: خرج رسول اللَّه ﷺ على أهل قباء وهم يصلون صلاة الضحى فقال: "صلاة الأوابين إذا رمضت الفصال من الضحى" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہلِ قبا کے پاس تشریف لائے تو وہ چاشت کے وقت نماز پڑھ رہے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دیکھ کر فرمایا کہ چاشت کے وقت جب اونٹنی کا بچہ ریت پر بیٹھ جاتا ہے تو اس وقت اوابین (اللہ کی طرف رجوع کرنے والے) نماز پڑھتے ہں ف۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7998
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (٧٤٨)، وأحمد (١٩٢٦٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7998، ترقيم محمد عوامة 7869)