مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان لا يصلي الضحى؟ باب: جو حضرات چاشت کی نماز نہ پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 7988
٧٩٨٨ - حدثنا ابن علية عن الجريري عن الحكم بن الأعرج قال: سألت (ابن عمر) (١) عن صلاة الضحى وهو (مسند) (٢) ظهره إلى حجرة النبي ﷺ فقال: بدعة ونعمت البدعة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم بن اعرج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے چاشت کی نماز کی حقیقت دریافت کی، اس وقت وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرۂ مبارک سے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ بدعت ہے اور بڑی اچھی بدعت ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (محمدًا)، وانظر: عمدة القارئ (٧/ ٢٣٦)، وفتح الباري (٣/ ٥٢).
(٢) في [ك]: (مستند).