مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال: أول ما يحاسب به العبد الصلاة؟ باب: قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب کیا جائے گا
حدیث نمبر: 7984
٧٩٨٤ - حدثنا هشيم عن داود بن أبي هند عن (زرارة) (١) بن أوفى عن تميم الداري، قال: إن أول ما يحاسب به العبد الصلاة فإن أتمها وإلا قيل انظروا ⦗١٧٨⦘ (أله) (٢) تطوع، فإن كان له تطوع فأكملوا المكتوبة من التطوع (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیم داری فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے نماز کا حساب کیا جائے گا۔ اگر نماز پوری نکل آئی تو ٹھیک ورنہ فرشتوں سے کہا جائے گا کہ اس کے نفلوں کو دیکھو، اگر نفل ہیں تو اس کے فرضوں کی کمی کو نفلوں سے پورا کردو۔
حواشی
(١) في [ك]: (رزاة).
(٢) في [أ، ك]: (له).