حدیث نمبر: 7983
٧٩٨٣ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا وكيع) (١) عن أبي الأشهب عن الحسن أن أبا هريرة لقي رجلًا فقال: كأنك (لست) (٢) من أهل البلد قال: أجل قال: ألا أحدثك حديثا سمعته من رسول اللَّه ﷺ لعلك أن تنتفع به سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "أول ما يحاسب به العبد الصلاة فإن كان أتمها، وإلا قيل للملائكة: أكملوا صلاته من تطوعه"، قال الحسن: وسائر الأعمال على ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ ایک آدمی کو ملے اور اس سے فرمایا کہ تم اس شہر کے نہیں لگتے۔ اس نے کہا جی ہاں۔ حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایسی حدیث نہ سناؤں جو تمہیں فائدہ دے ؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب کیا جائے گا، اگر وہ مکمل نکل آئی تو ٹھیک وگرنہ فرشتوں سے کہا جائے گا اس کی نماز کی کمی کو نفلوں سے پورا کردیا جائے۔ حسن فرماتے ہیں کہ اس کے باقی اعمال کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا۔

حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [ب، ك]: (ليس).
(٣) منقطع، لم يثبت سماع الحسن من أبي هريرة، أخرجه أحمد (١٦٩٥٠)، وأبو داود (٨٦٥)، والترمذي (٤١٣)، والنسائي ١/ ٢٣٢، وابن ماجه (١٤٢٥)، وإسحاق (٥٠٦)، والبخاري في التاريخ ٢/ ٣٤، والطيالسي (٢٤٦٨)، والعقيلي في الضعفاء ٣/ ١٣٢.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7983
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7983، ترقيم محمد عوامة 7854)