مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7981
باب: جو حضرات نماز پڑھ کر مصلیٰ پر بیٹھا کرتے تھے
من كان إذا صلى جلس في مصلاه
حدیث نمبر: 7981
٧٩٨١ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم، قال: بلغني عن رجل من بني تميم أنه دخل على الحسن بن علي وهو قاعد في مصلاه وقال: ما من مسلم يصلي الصبح ثم يقعد في مصلاه إلا كان له حجابا من النار (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ مجھے بنو تمیم کے ایک آدمی کے بارے میں یہ بات پہنچی کہ وہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت وہ اپنی جائے نماز پر بیٹھے تھے۔ حضرت حسن نے ان سے فرمایا کہ جب کوئی مسلمان صبح کی نماز پڑھنے کے بعد اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہے تو یہ عمل اس کے لئے جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے۔
حواشی
(١) مجهول، أخرجه ابن منيع كما في المطالب (٦٤٥)، وابن عدي ٣/ ١١٨٧، ومسدد كما في المطالب (٥٤٣)، وأخرجه مرفوعًا ابن السني (١٤٦)، والطبراني في الصغير (١١٠٩).