مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7966
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ زمین ساری کی ساری مسجد ہے
من قال الأرض كلها مسجد
حدیث نمبر: 7966
٧٩٦٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن مالك بن الحارث عن أبيه قال: كنا مع أبي موسى في دار البريد فحضرت الصلاة فصلى بنا على روث و (تبن) (١) فقلنا: تصلي بنا (هنا) (٢) والبرية إلى جنبك؟ فقال: البرية وههنا سواء (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ہم دار البرید میں حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے، اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا تو انہوں نے لید اور بھوسے پر ہمیں نماز پڑھائی۔ ہم نے کہا کہ آپ نے ہمیں یہاں نماز پڑھادی حالانکہ کھلا میدان آپ کے قریب ہے ؟ انہوں نے فرمایا کھلے میدان اور یہاں نماز پڑھنا ایک جیسا ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (نتن).
(٢) في [ب]: (ههنا).
(٣) مجهول؛ لجهالة الحارث.