حدیث نمبر: 7966
٧٩٦٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن مالك بن الحارث عن أبيه قال: كنا مع أبي موسى في دار البريد فحضرت الصلاة فصلى بنا على روث و (تبن) (١) فقلنا: تصلي بنا (هنا) (٢) والبرية إلى جنبك؟ فقال: البرية وههنا سواء (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ہم دار البرید میں حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے، اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا تو انہوں نے لید اور بھوسے پر ہمیں نماز پڑھائی۔ ہم نے کہا کہ آپ نے ہمیں یہاں نماز پڑھادی حالانکہ گاؤں آپ کے قریب ہے ؟ انہوں نے فرمایا گاؤں اور یہاں نماز پڑھنا ایک جیسا ہے۔

حواشی
(١) في [س]: (نتن).
(٢) في [ب]: (ههنا).
(٣) مجهول؛ لجهالة الحارث.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7966
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7966، ترقيم محمد عوامة 7837)