مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
فه (الرجل) (الجنب) يغتسل، (وينتضح) من غسله في إنائه باب: دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کا حکم
حدیث نمبر: 796
٧٩٦ - أخبرنا وكيع عن حماد بن زيد عن يحيى بن عتيق قال: سألت الحسن وابن سيرين عن الرجل يغتسل، فينتضح (من غسله) (١) (في إنائه) (٢)، فقال الحسن: ومن يملك انتشار الماء. وقال ابن سيرين: إنا لنرجوا من رحمة ربنا ما هو أوسع من هذا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عتیق کہتے ہیں کہ میں نے حسن اور حضرت ابن سیرین سے پوچھا کہ غسل کرتے ہوئے آدمی کے جسم کے چھینٹے برتن میں گرجاتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے ؟ حسن نے فرمایا پانی کے انتشار پر کون قدرت رکھتا ہے۔ حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہم اپنے رب کی وسیع رحمت کی امید رکھتے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، خ]: (في غسله).
(٢) في [أ، خ]: (من إنائه).