مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7934
باب: جو حضرات نفل نماز مسجد کے ایک کونے میں پڑھا کرتے تھے
في القوم يصلون تطوعا في ناحية
حدیث نمبر: 7934
٧٩٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم، قال: كان المتهجدون يصلون في جانب المسجد والإمام يصلي بالناس في شهر رمضان.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ تہجد گزار لوگ مسجد کے ایک کونے میں نماز پڑھا کرتے تھے، جبکہ امام لوگوں کو تراویح پڑھا رہا ہوتا تھا۔