حدیث نمبر: 7906
٧٩٠٦ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن معاوية بن صالح قال: حدثني نعيم بن زياد أبو طلحة الأنصاري قال: سمعت النعمان بن بشير على منبر حمص يقول: قمنا مع رسول اللَّه ﷺ ليلة ثلاث وعشرين إلى ثلث الليل الأول، وقمنا معه ليلة خمس وعشرين إلى نصف الليل، وقمنا معه ليلة سابعة وعشرين حتى ظننا أنه يفوتنا الفلاح وكنا نعده السحور (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعیم بن زیاد ابو طلحہ انمار ی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمان بن بشیر کو حمص کے منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ ہم نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رمضان کی تیئسویں رات کو رات کے پہلے تہائی حصے تک نماز پڑھتے رہے، پھر ہم آپ کے ساتھ پچیسویں رات کو آدھی رات تک نماز پڑھتے رہے اور ستائیسویں رات کو ہم اتنی دیر نماز پڑھتے رہے کہ ہمیں ڈر ہوا کہ کہیں فلاح فوت نہ ہوجائے، ہم سحری کو فلاح کہا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ]: (جناب).