حدیث نمبر: 7846
٧٨٤٦ - حدثنا وكيع ثنا ابن أبي خالد ومسعر والبختري بن المختار سمعوه من أبي بكر بن عمارة بن (رويبة) (١) الثقفي عن أبيه قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "لن (يلج) (٢) النار من صلى قبل طلوع الشمس وقبل غروبها، فقال له رجل من أهل البصرة: (أنت) (٣) (سمعته) (٤) من رسول اللَّه ﷺ؟ قال: نعم، أشهد أني سمعته من رسول اللَّه ﷺ سمعته أذناي ووعاه قلبي (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابوبکر بن عمارہ بن رویبہ ثقفی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے کے بعد دو رکعتیں پڑھیں وہ جہنم میں نہیں جائے گا۔ ایک آدمی نے ان سے پوچھا کہ یہ فرمان آپ نے خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے خود اسے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے، اسے میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے محفوظ کیا۔

حواشی
(١) في [ب]: (رواية).
(٢) في [أ]: (تلج).
(٣) سقط من: [أ].
(٤) في [أ، ك]: (سمعت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7846
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (٦٣٤)، وأحمد (١٨٢٩٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7846، ترقيم محمد عوامة 7718)