حدیث نمبر: 7844
٧٨٤٤ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن أبي عثمان، قال: اشترى رجل حائطا في المدينة فربح فيه مائة نخلة كاملة، فقال النبي ﷺ: "ألا أخبركم بأفضل من هذا رجل توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى ركعتين في غار أو سفح جبل أفضل ربحا من هذا" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے مدینہ میں ایک باغ خریدا اور اس میں اسے ایک کھجور کے درخت کے برابر فائدہ ہوا۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں اس سے افضل چیز کے بارے میں بتاتا ہوں، ایک ایسا آدمی جو اچھی طرح وضو کرے، پھر کسی غار یا پہاڑ کی چوٹی پر دو رکعتیں ادا کرے تو اس کا فائدہ اس شخص سے زیادہ ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7844
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ أبو عثمان تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7844، ترقيم محمد عوامة 7716)