مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الأمير يؤخر الصلاة عن الوقت باب: اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 7807
٧٨٠٧ - حدثنا وكيع ثنا إسرائيل عن عامر بن شقيق قال: كان الحجاج يؤخر (١) الصلاة يوم الجمعة، فكان أبو وائل يأمرنا أن نصلي في بيوتنا ثم نأتي المسجد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن شقیق فرماتے ہیں کہ حجاج جمعہ کی نماز میں تاخیر کیا کرتا تھا۔ اس پر ابو وائل ہمیں حکم دیتے کہ ہم اپنے گھروں میں نماز پڑھ کر مسجد آئیں۔
حواشی
(١) في (أ) زيادة: (عن وقتها).