مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7805
باب: اگر کوئی امیر نماز کو وقت سے مؤخر کرے تو کیا حکم ہے؟
في الأمير يؤخر الصلاة عن الوقت
حدیث نمبر: 7805
٧٨٠٥ - حدثنا وكيع ثنا سفيان عن (عبد اللَّه) (١) بن عثمان عن علي الأزدي، قال: أخر الحجاج الصلاة بعرفة فصلى ابن عمر في رحله وثم ناس وُقُفٌ، قال: فأمر به الحجاج (فنخس) (٢) به (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی ازدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ عرفہ میں حجاج نے نماز میں تاخیر کردی تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی سواری پر نماز پڑھ لی اور لوگ وہیں کھڑے ہوئے تھے۔ حجاج نے ان کے بارے میں حکم دیا تو ان کی سواری کو کچوکا لگایا گیا۔
حواشی
(١) في [ب]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [هـ]: (فحس).