مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الصلاة خلف الأمراء باب: امراء کے پیچھے نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 7767
٧٧٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن عمير بن هانئ قال: شهدت ابن عمر -والحجاج محاصر ابن الزبير- فكان منزل ابن عمر بينهما فكان ربما حضر الصلاة مع هؤلاء وربما حضر الصلاة مع هؤلاء (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن ھانیء فرماتے ہیں کہ جب حجاج بن یوسف نے حضرت ابن زبیر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ اس وقت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا گھر حجاج اور حضرت ابن زبیر کے درمیان تھا۔ وہ کبھی حضرت ابن زبیر کے ساتھ نماز پڑھتے اور کبھی حجاج کے ساتھ۔