مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 7750
باب: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کے پاس آنے اور یہاں درود پڑھنے کا بیان
في الصلاة عند قبر النبي ﷺ وإتيانه
٧٧٥٠ - حدثنا أبو بكر ثنا زيد بن حباب ثنا جعفر بن إبراهيم من ولد ذي الجناحين قال: حدثني علي بن عمر عن أبيه عن علي بن (حسين) (١) أنه رأى رجلًا يجيء إلى فرجة كانت عند قبر النبي ﷺ فيدخل فيها فيدعو، فدعاه فقال: ألا أحدثك بحديث سمعته من أبي عن جدي عن رسول اللَّه ﷺ قال: "لا تتخذوا قبري عيدًا ولا بيوتكم قبورا وصلوا علي فإن صلاتكم (وتسليمكم) (٢) تبلغني ⦗١٢١⦘ حيث ما كنتم" (٣).حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک کے پاس ایک شگاف میں داخل ہوتا اور دعا مانگتا تھا۔ انہوں نے اسے بلاکر فرمایا کہ میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں جو میرے باپ نے میرے دادا سے نقل کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری قبر کو خوشی سے جمع ہونے کی جگہ نہ بناؤ اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، تم میرے اوپر درود بھیجو، کیونکہ تم جہاں کہیں سے بھی مجھ پر درود وسلام بھیجتے ہو وہ مجھے پہنچ جاتا ہے۔