حدیث نمبر: 7744
٧٧٤٤ - حدثنا إسحاق بن منصور ثنا إسرائيل عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم عن الأسود قال: لقيني كعب ببيت المقدس فقال: من أين؟، فقلت: من مسجد الكوفة فقال: لأن أكون جئت من حيث جئت أحب إلي من أن أتصدق بألف دينار أضع كل دينار منها في يد مسكين، ثم حلف أنه أوسط الأرض كقعر (الطست) (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت کعب مجھے بیت المقدس میں ملے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کہاں سے آئے ؟ میں نے کہا کوفہ کی مسجد سے۔ انہوں نے فرمایا کہ جہاں سے تم آئے میرے لئے وہاں ہونا ایک ہزار دینار جن میں سے ہر دینار کو میں ایک مسکین کے ہاتھ پر رکھوں، صدقہ کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔ پھر انہوں نے قسم کھا کر فرمایا کہ وہ جگہ طشت کے مرکز کی طرح زمین کے درمیان ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ك]: (الطشت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7744
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7744، ترقيم محمد عوامة 7618)