حدیث نمبر: 7743
٧٧٤٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي المقدام عن (حبة) (١) قال: جاء رجل إلى علي فقال: إني اشتريت بعيرًا وتجهزت أريد بيت المقدس، فقال: بع بعيرك وصل في هذا المسجد -يعني مسجد الكوفة- فما من مسجد بعد المسجد الحرام ومسجد المدينة أحب إلي منه، ولقد نقص مما أسس خمسمائة ذراع يعني مسجد الكوفة (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حبہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے ایک اونٹ خریدا ہے اور میں اس پر سوار ہو کر بیت المقدس جانا چاہتا ہوں، کیا یہ ٹھیک ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اپنے اونٹ کو بیچ دو اور کوفہ کی مسجد میں نماز ادا کرو۔ مجھے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے بعد کوئی مسجد اس سے زیادہ محبوب نہیں۔ یہ مسجد اپنی تاسیسی مقدار سے پانچ سو گز کم ہے۔

حواشی
(١) في [ب]: (جنة)، وفي [هـ]: (حنة)، وفي [ل]: (حية).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7743
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف حبة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7743، ترقيم محمد عوامة 7617)